لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) آئ ٹو آئ اور اینجل جیسے بے مقصد گانوں سے ٹرول ہو کر مشہور ہونے والے طاہر شاہ نے ایک اور گانا ریلیز کر دیا اور پھر ٹرول ہوگئے۔ اس نئے گانے کا نام فرشتہ ہے جو ایک انگریزی گانے اینجل کا اردو ترجمہ ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس پورے گانے میں گلوکار طاہر شاہ کہیں دکھائ نہیں دئے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ یوٹیوب پر اس گانے کو پسند کرنے والوںسے زیادہ تعداد اسے ناپسند کرنے والوں کی ہے۔ ٹرول ہوتے ہوئے طاہر شاہ ٹوٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور انکا گانا مشہور بھی ہوگیا چاہے منفی انداز میں ہی سہی انھیں اچھے خاصے ویوز مل گئے ہیں جس سے شائد انکے گانے پر اٹنے والے اخراجات پورے ہوجائیں۔
482