364

عابدشیرعلی کی چورکہنےوالےشخص کوخواتین کےسامنےننگی گالیں

لندن (سی ایل نیوز ویب) لندن میں ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی خود پر تنقید پر آپے سے باہر ہوگئے۔ تنقید کرنے والے شخص کو ننگی گالیاں نکالتے رہے۔ گالیاں نکالتے ہوئے کھانے کی ٹیبل پر بیٹھی خواتین کا بھی لحاظ نا کیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے ایک ریستوران میں عابد شیر علی، سلمان شہباز اور دیگر رفقاء کے ساتھ خواتین بھی بیٹھے کھانا کھا رہے تھے جب ایک شخص نے عابد شیر علی کو چور اور بھگوڑا کہا جس پر عابد شیر علی آپے سے باہر ہوگئے اور خواتین کے سامنے ہی ننگی گالیاں نکالنا شروع کردیں۔ گالیاں اتنی گندی اور غلیظ تھیں کہ آخر کار خواتین کو ہی ٹیبل سے اٹھ کر جانا پڑا۔ مقام افسوس وشرم یہ بھی ہے کہ ساتھ بیٹھے سلمان شہباز عابد شیر علی کو گالیوں سے روکنے کی بجائے الٹا وڈیو بناتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں