353

وائس چئرمین واسالاہورنےعیدوالےدن ایساکام کردیا کہ سب کیلئے مثال بن گئے

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) وائس چئرمین واسا شیخ امتیاز نے شدید طوفانی بارش میں ایسا کام کردیا کہ سب افسران اور وزراء کیلئے مثال بن گئے۔ لاہور میں اس وقت تاریخ کی شدید طوفانی بارش جاری ہے جس سے تمام علاقے شدید ترین متاثر ہورہے ہیں۔ مگر اس طوفانی بارش میں لاہور کی کسی ایک بڑی سڑک اور گنجان آباد علاقوں کی مین شاہراہوں پر پانی نہیں کھڑا ہوا جن میں لکشمی چوک، بادامی باغ، اندرون لاہور، جوہر ٹاؤن اور تمام بڑے علاقے شامل ہیں۔ وائس چئرمین واسا عید والے دن بھی صبح 4 بجے سے اپنی گاڑی میں شہر کی مختلف شاہراہوں اور علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اور عوام کو تمام علاقوں سے متعلق تصویروں کے ساتھ ان علاقوں کی صورت حال سے بذریعہ ٹویٹر آگاہی دے رہے ہیں۔ کاش تمام محکموں کے سیاسی وسرکاری افسران بھی ایسی ہی مستعدی سے کام کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں