398

قصورمیں دل دہلادینےوالاسانحہ۔ ڈاکوؤں کی شوہرکےسامنے بیوی سےزیادتی

پتوکی (سی ایل نیوز آن لائن) تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں ایسا انسانیت سوز واقعہ کہ سن کر روح کانپ جائے۔ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کرنے کے بعد سڑک پر ہی شوہر کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

تھانہ صدر پتوکی میں درج ایف آئ آر کے مطابق مدعی مقدمہ (س) اپنی بیوی (ع) کے ساتھ پتوکی سٹی سے عید کی شاپنگ کرکے رات گئے گھر واپس جا رہا تھا جہاں چک 24 جمشیر کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں س کا پیچھا کرکے اسکی موٹرسائکل کو روک لیا اور 10 ہزار نقدی، موبائل اور بیوی کے طلائ زیورات اتروانے کے بعد سڑک کے ساتھ ہی واقع اپنے ڈیرے پر لیجا کر شوہر کے سامنے بیوی سےزیادتی کی۔ مجبور شوہر گن پوائنٹ پر کچھ نا کرسکا اور اپنے سامنے اپنی بیوی کی عزت تار تار ہوتی دیکھتا رہا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی کارروائ عمل میں نہیں لائ گی۔ شائد کسی وڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا انتظار کئیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں