مظفرآباد (سی ایل نیوز آن لائن) آزاد کشمیر جموں سے ن لیگی امیدوار اسماعیل گجر کی ہرزا سرائ۔ اسماعیل گجر نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ اگر دھاندلی ہوئ تو وہ بھارت کو مدد کیلئے پکاریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اس حکومت سے تو بھارتی حکومت اچھی ہے۔
ن لیگی امیدوار نے مزید کہا کہ اگر ایسی حرکت کی تو بھارت کو پکاریں گے، ان سے تو وہی اچھے ہیں۔
ن لیگی امیدوار نے دھمکی دی کہ حکومت انتظامیہ کو باز رکھے، اگر حالات خراب ہوئے تو یہاں لوگ مریں گے۔
اس پر عارف حمید بھٹی نے تبصرہ کیا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ کسی امیدوار نے یہ کہاہے کہ اگر دھاندلی ہوئی تو وہ بھارت کو پکاریں گے۔ یہ ملک سے غداری اور آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہے۔ انکے قائد پاکستان سےمتعلق غلیظ گفتگو کرنیوالے افغان مشیر سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔