469

مفت پھل نا دینے پرپولیس کا غریب پھل فروش پر بدترین تشدد

پشاور (سی ایل نیوز آن لائن) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس کو مفت پھل نا دینا غریب پھل فروش کو مہنگا پڑگیا۔ پولیس کا غریب پھل فروش پر بد ترین تشدد۔ زیر نظر فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غریب پھل فروش کے پاس پولیس موبائل آکر رکی جس میں موجود پولیس اہلکار نے اشارے سے پھل فروش کو قریب بلایا اور اسے پھل لانے کو بولا۔ تاہم پھل فروش محظ دو آڑو لے کر آیا جس پر پولیس اہلکار آپے سے باہر ہو گیا اور موبائل سے اتر کر پھل فروش پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ بعد ازاں اسے پولیس موبائل میں بٹھا کر تھانے لے گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں