418

کرونا ویکسینیشن کروانے والےہزاروں افرادکاڈیٹاگم ہوگیا۔

لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) سی ایل نیوز نے محکمہ صحت پنجاب کی بد ترین انتظامی نااہلی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ کرونا ویکسینیشن کروانے والے ہزاروں افراد کا ڈیٹا ہی گم ہو گیا جس کے باعث ان افراد کے ویکسینینش سرٹیفیکیٹس جاری نا ہوسکے۔ ہزاروں افراد ویکسینینش سرٹیفیکیٹس کے لئے خوار ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ویکسینیشن کروانے والے ہزاروں افراد کا ڈیٹا گم کردیا ہے اور محکمے نے اپنی ناہلی بھی تسلیم کر لی ہے۔ سی ایل نیوز نے اس سلسلے میں جب تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ جن افراد کا ڈیٹا گم کردیا گیا ہے انکی اب سسٹم میں کوئ شناخت نہیں ہے جس سے وہ ثابت کرسکیں کہ وہ ویکسین لگوا چکے ہیں۔ خصوصی طورپر بیرون ملک جانے والے افرادشدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ ایک اور انکشاف یہ بھی ہوا ہےکہ ہزاروں افراد کو غلط ویکسین کے سرٹیفیکیٹس بھی جاری ہوئے ہیں اور انکے سنٹرز بھی تبدیل کرکے ویکیسین سرٹیفیکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔ اس بد ترین انتظامی کرپشن اور نا اہلی پر انتظامیہ اور اعلیٰ حکومتی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ جن افراد کا ڈیٹا گم کردیا گیا ہے انکی جگہ پیسے لے کر اندارج کرکے سرٹیفیکیٹس جاری کئے جا رہے ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں حتمی بات آڈٹ کروانے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں