اسلام آباد ( سی ایل نیوز آن لائن) حکومت پاسکتان نے وزیر اعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کئیا گیا ہےکہ وزیر اعظم ہاؤس کو کمرشل تقریبات کیلئے کرائے پر دیا جائے گا۔ اعلیٰ سطح کے سیمینارز اور سفارتی تقریبات بھی اپ پی ایم ہاؤس میں ہونگے۔ اسکے علاوہ نمائشوں اور فیشن تقریبات کیلئے بھی وزیر اعظم ہاؤس کی خدمات لی جا سکیں گی۔ اس مقصد کیلئے دو کیمیٹیاں بنائ جائیں گی جو اس دوران سیکورٹی اور دیگر معاملات کی ذمہ دار ہونگی۔24 نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی ہاؤسنگ منسٹری ان تجاویز کی منظوری دے گی۔
407