لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان صاحبہ پنجاب اسمبلی کے بعد وزیر اعظم کے سامنے بھی ہتک آمیزی کا شکار ہوگئیں۔ گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم کی موجودگی کے دوران عملے نے فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعظم سے دور رکھا اور باہر انتظار گاہ میں بٹھائے رکھا۔ اس بات کا انکشاف سینئر صحافی ناصر بیگ چغتائ نے کئیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے فردوس صاحبہ کی ملاقات ہیلی کاپٹر کی طرف جاتے ہوئے ہوئ جب فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم سے سوال کئیا کہ یہ میرے ساتھ پنجاب میں کیا ہورہا ہے؟ اسکے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آپکو پتا ہومیں نے تو پہلے ہی بہت مشکل سے آپکو پنجاب میں بھجوایا تھا۔
369