405

نیب کے اعلیٰ افسران خود کرپشن کنگ نکلے۔ کروڑوں کا سکینڈل بے نقاب

لاہور( سی ایل نیوز آن لائن) دوسروں کی کرپشن پر ایمانداری کا بھاشن دینے والے نیب کے اعلیٰ افسران خود کرپشن کنگ نکلے۔ نیب لاہور کے ڈپٹی چئرمین حسین اصخر پر کروڑوں روپے کمانے کا بڑا سکینڈل بے نقاب۔ جی این این کے مطابق نیب لاہور نے چئرمین نیب سے اجازت طلب کی ہے کے ڈپٹی چئر مین نیب لاہور کے خلاف قومی خزانے کو 30 کروڑ روپے کا چونا لگانے کے الزامات کی تحقیقات کی اجازت دی جائے۔ یہ غبن اس دور کا ہے جب ڈپٹی چئرمین نیب کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تھے۔ اس وقت موصوف نے سینکڑوں جعلی اور بوگس بھرتیا کر کے کروڑوں کمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں