388

افغان فوج لڑناہی نہیں چاہتی تھی توامریکہ کیاکرتا۔ جوبائڈن نے بزدل افغان فوج کولتاڑدیا

واشنگٹن (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائڈن نے افغان فوج کی بزدلی پوری دنیا پر آشکار کردی۔ اپنے خطاب میں بائڈن کا کہنا تھا کہ افغان فوج خود ہی لڑنا نہیں چاہتی تھی تو ہم کیا کرتے۔ ہم تو افغان فوج کی تنخواہیں تک خود ادا کرتے رہے تھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے فوج واپسی کا فیصلہ درست تھا اور انھیں افغان جنگ ختم کرنے کا کوئ پچھتاوا نہیں کیونکہ اب وقت آگیا تھاکہ 20 برس پرانی جنگ ختم کی جائے۔ انھوں نے یہ بھی انکشاف کئیا کہ امریکہ نے اشرف غنی کو طالبان سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا مگر انھوں نے انکار کردیا اور کہا کہ افغان فوج لڑے گی۔ امریکی صدر نے یہ بھی تسلیم کئیا کہ طالبان نے توقع سے زیادہ تیزی سے علاقے فتح کئے اور حکومت بھی ہماری سوچ سے بھی جلدی گر گئ۔ بائڈن نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو مستقبل کے تعین کرنے کا ہر موقع اور مشورہ دیا مگر ہم انھیں مستقبل کیلئے لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے اور آخری امریکی نکالنے کے بعد ہم اپنا مشن ختم کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں