407

محکمہ ایکسائزپنجاب نےوزیراعظم کی گرین پاکستان مہم کی دھجیاں اڑادیں۔ دفترکےاحاطےسےدرجنوں قیمتی درخت اکھاڑپھینکے

لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) محکمہ ایکسائز پنجاب وزیر اعظم کے گرین پاکستان ویژن کے خلاف چلنے لگا۔ گرین پاکستان مہم کی دھجیاں اڑادی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 14 اگست کو محکمہ ایکسائز کے مین آفس فرید کوٹ ہاوس لاہور میں سے درجنوں قیمیتی درخت صرف اس لئے اکھاڑ پھینکے گئے کیونکہ یہ درخت افرسران کی لمبی لمبی گاڑیوں کی پارکنگ میں رکاوٹ تھے۔ یہی نہیں بالکہ درجنوں قیمتی درخت کاٹ کر نامعلوم مقام پر منتقل کردئے گئے اور ذرائع کے دعویٰ ہے کہ یہ قیمیتی درخت بیچ دئے گئے ہیں۔ واضح رہے درختوں کا یہ قتل عام اس وقت کئیا گئا ہے جب وزیر اعظم کی گرین پاکستان مہم پورے زور شور سے ملک بھر میں جاری ہے اور لاہور میں مفت پودے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ایسے میں ہی جاہلانہ اقدام محمکہ ایکسائز کی ماحول سے مخلصی پر سوالیہ نشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں