لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) مینار پاکستان پر 400 سے زائد افراد کےہاتھوں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی عائشہ کے بارے میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ پہلے محترمہ نے مظلومیت کا لبادہ اوڑھنا چاہا تو سوشل میڈیا صارفین نے سارا بھانڈا پھوڑ ڈالا۔ اب ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ عائشہ نے ایف آئ آر میں اپنے گھر کا پتا ہی غلط لکھوادیا ہے۔ ایک یوٹیوبر جب ایف آئ آر میں درج پتے پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ یہاں ٹک ٹاکر عائشہ نہیں رہتی بالکہ اس پتے پر دو بوڑھے میاں بیوی رہتے ہیں۔ تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ایف آئ آر میں پتا غلط تھا تو پھر ڈی آئ جی صاحب کیسے درست پتے پر پہنچ گئے؟ اگر وہ عائشہ کے دئے گئے فون نمبر کی ذریعے رابطہ کرکے درست پتے پر پہنچے ہیں تو پھر پولیس کو عائشہ سے تفتیش کرنی چاہئے کہ اسنے ایف آئ آر میں اپنا پتا کیوں غلط لکھوایا؟ یہ بھی واضح رہے کہ محترمہ کا انٹرویو کرنے والے دو صحافی حضرات نے بھی یہ کہا تھا کہ وہ رات کے اس پہر عائشہ کے گھر چل کر آئے ہیں اور وہ گھر بہت عمدگی سے بنا ہوا اور سجا ہوا تھا مگر جس گھر میں ڈی آئ جی صاحب تشریف لے کر گئے وہ انتہائ خستہ حال اور ٹوٹا پھوٹا تھا جسے پوری قوم نے دیکھا۔ آخر اتنے چکر کس لئے دئے جارہے ہیں؟ کیا ہے جسکی پردہ داری ہے؟
499