369

گریٹراقبال پارک واقعہ۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے35افراد کوگرفتارکرلیا

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور پولیس نے مینار پاکستان پر لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائیاں بادامی باغ، راوی روڈ، شفیق آباد اور لاری اڈہ میں کی گئیں۔ تاہم پولیس نے 20 افراد کو پوچھ گیچھ کے بعد چھوڑ دیا۔ زیر حراست افراد کی14 اگست کو موبائل لوکیشنز بھی چیک کی جارہی ہیں۔ پولیس کےمطابق ہراساں کرنے کا واقعہ شام ڈھلنے پر پیش آیا اور کلوز سرکٹ کیمروں سے دیکھا جاسکتا ہے کہ آس پاس موئ پولیس اہلکار موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز مینار پاکستان میں پیش آئے واقعے پر 400 نا معلوم افراد کے خلاف ایف آر درج کی تھی۔ ایف آئ آر کے مطابق ملزمان سے 15000 روپے نقدی۔ 1لاکھ کے طلائ زیورات اور ایک موبائل فون چھینا گیا تھا۔ ایف آی آر کے مطابق خاتون 14 اگست کو مینار پاکستان پر ٹک ٹاک وڈیو بنا رہی تھی کہ اچانک ہجوم خاتون پر چڑھ دوڑا جسکی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں