لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی پھرتیاں۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں عائشہ اکرم کیس میں انکوائری مکمل ہونے سے پہلے ہی چار اعلیٰ پولیس افسران معطل کردئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی اور لاہور میں گزشتہ دنو ں میں پیش آنے والے بعض واقعات پر سخت تشویش کااظہار
وزیراعلی عثمان بزدارخاتون کے واقعہ اور دیگر واقعات پر پولیس کے ردعمل میں تاخیراور فرائض سے غفلت برتنے پر برہم
خاتون سے دست درازی اور دیگر واقعات کے حوالے سے پولیس کا ردعمل سست رہا ہے-عثمان بزدار
عوام کو پولیس سے بہت توقعات ہیں اور پولیس کو عوامی امنگوں کے مطابق فرائض سرانجام دینا ہیں -عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا
دونوں افسرو ں کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت
رسپانس میں تاخیر اور فرائض سے غفلت برتنے پرڈی ایس پی او رایس ایچ او لاری اڈہ معطل
گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کر دیا گیا
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے خاتون سے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں حتمی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی عثمان بزدار کو پیش کی
وزیراعلی عثمان بزدار کو واقعہ کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا
وزیراعلی عثمان بزدار کو پولیس کے رسپانس کے بارے بھی بریف کیا گیا
وزیر اعلی عثمان بزدار کو واقعہ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ملزمان کی گرفتاری اورشناخت کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریف دی
سیکرٹری ہاوسنگ نے گریٹر اقبال پارک میں پی ایچ اے کے سیکورٹی کی ذمہ داریوں اور مبینہ غفلت کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی
اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کی شرکت