342

امریکہ میں سیلاب سے بدترین تباہی۔ درجنوں افراد ہلاک سینکڑوں لاپتہ

ٹینیسی (سی ایل نیوز آن لائن) امریکی ریاست ٹینیسی میں سیلاب سے بد ترین تباہی۔ 21 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ریاست میں ہفتے کے روز 15 انچ بارش ہوئ جس سے شدید سیلاب آگیا۔ سیلاب سے سڑکیں، قصبے اور کاروباری مراکز تباہ ہوگئے۔ ریاستے کے گورنر کا کہنا ہے کہ پہلے 40 افراد کے گمشدہ ہونے کی اطلاع تھی مگر اب یہ تعداد آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ تمام افراد محفوظ رہیں گے۔ تاہم آزاد میڈیا زرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

واشنگٹن میں صدر جو بائڈن نے اس قدرتی آفت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں