388

نازمین پھٹی ناآسمان گرا۔ حاملہ خاتون کےبیچ سڑک شوہرکےسامنے کپڑےپھاڑدئےگئے

مظفر گڑح (سی ایل نیوز آن لائن) مظفر گڑھ میں حاملہ بیوی کو شوہر کے سامنے بیچ سڑک پر کپڑے پھاڑ کر بے لباس کردیا گیا۔ نجی چینل کے مطابق واقعہ 5 اگست کو اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے شوہر کے ساتھ دوائ لے کر گھر واپس جارہی تھی۔ خاتون اور اسکے شوہر کو5 ملزمان نے راستے میں روکا اور شرمناک حرکت کر ڈالی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی پر ایک ملزم کی بہن سے زیادتی کا الزام ہے جس نے مبینہ طور پر بدلے کے لیے یہ گھناؤنی حرکت کی۔واقعے کو 2 ہفتے گزرنے کے باوجود 5 میں سے تین ملزمان گرفتار نہ کیے جاسکے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شوہر کےسامنے خاتون سے ناروا سلوک کے واقعے پر پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعہ ناقابل برداشت ہے،متاثرہ جوڑےکوانصاف فراہم کیاجائے۔ دوسری جانب  ریجنل پولیس آفیسر (آرپی او) ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ دیگر 3 نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کروائی جائےگی،ملزمان کو ضمانت کا موقع کیوں ملا؟اس بات کی انکوائری بھی کی جائےگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں