لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کالا شاہ کاکو کیمپس کو امریکی اور نیٹو فورسز کیلئے خالی کروا لیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس کو خالی کروانے پہنچ گئ۔ یو نیورسٹی میں تعلیمی عمل روک کر امریکی فوج کی خدمت کیلئے عمارت خالی کروا لی گئ۔ پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے اندر اور باہر تعینات ہے ۔ یونیورسٹی میں 2300 طلباء پڑھتے ہیں جبکہ 400 فیکلٹی ممبران ہیں جنکا اب کوئ پرسان حال نہیں۔ تاہم حکومت ابھی تک اس معاملے پر کوئ واضح موقف دینے سے قاصر ہے۔ کچھ اعلٰی سطحی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قیام عارضی ہے اور افغانستان سے انخلاء کا عمل مکمل کرنے کیلئے پاکستان کا روٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کئیا گیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد میں بھی ہوٹلز کو بکنگز سے روک دیا گیا ہے جسکی وجہ امریکی اور نیوٹو فورسز کو ان ہوٹلز میں ٹھہرانا ہے۔
423