لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے نخرے 150 افراد اور انکے خاندان بھگتنے لگے۔ جیل حکام کے مطابق محترمہ نے آج شناخت پریڈ کرنے سے یہ کہ کر انکار کر دیا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں۔ اس انکار کے بعد گرفتار 140 افراد کو ایک دن اور جیل میں گزارنا پڑے گا۔ گرفتار افراد کے اہل خانہ نے جیل کے باہر مظاہرہ اور دھرنا دے دیا ہے جسکے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ حکام کےمطابق اب شناخت پریڈ یکم ستمبر کو ہوگی۔
علاوہ ازیں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی دیگر انتہائ فحش وڈیوز بھی منظر عام پر آئ ہیں جواخلاقیات کے تقاضوں کے پیش نظر یہاں نہیں دکھائ جا سکتیں۔ ان وڈیوز میں محترمہ اپنے منہ بولے بھائ ریمبو کے ساتھ بوس و کنار کرتے اور اس سے بھی زیادہ فحش حرکات کرتے دیکھی جا سکتی ہیں۔