لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) شوکت خانم ہسپتال کو پوری قوم کو کینسر کے علاج کا مفت ہسپتال کہ کر دکھایا جاتا ہے۔ مگر اداکارہ حرا مانی نےمفت علاج کے ڈرامے کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ اپنی ایک وڈیو میں اداکارہ حرا مانی نے عام سے اپیل کی ہے کہ ایک بیوہ خاتون سے شوکت خانم ہسپتال نے کینسر کے علاج کیلئے 29 لاکھ روپے مانگے ہیں۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ اس خاتون کی مدد کریں۔ یہاں یہ بات قابل افسوس ہے کہ صدقات اور عطیات سے چلنے والا ہسپتال کس طرح غریبوں کا خون چوس رہا ہے جبکہ عمران خان صاحب اور انکے رفقا برملا کہتے ہیں کہ یہاں علاج مفت ہوتا ہے۔
396