294

کراچی میں امریکی ہیلی کاپٹرز کی پرواز۔

کراچی ( سی ایل نیوز آن لائن) امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز کی کراچی کی فضاؤں میں پرواز۔ دیو ہیکل شنوک ہیلی کاپٹرز کی گھن گرج اور فضاؤں میں پرواز دیکھ کر لوگ حیران پریشان رہ گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شنوک ہیلی کاپٹرز شمال مشرق سے مغرب کی جانب جاتے دیکھے گئے ہیں۔ تین امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز ایک فارمیشن میں پرواز کررہے تھے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ شنوک ہیلی کاپٹرز نے پاکستان میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک پرواز کی۔دیو ہیکل امریکی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز کو کراچی کی فضاؤں میں محو پرواز دیکھ کر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق شنوک ہیلی کاپٹرز رفیقی ائیر بیس سرگودھا سے پرواز کرکے کراچی میں مسرور بس پر لینڈ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں