لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے فوڈ سیکورٹی جمشید چیمہ کے بچوں پر قاتلانہ حملہ۔ تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں ایف آئ آر درج کر لی گئ۔ ایف آئ آر کے متن کے مطابق جمشید چیمہ کے بچوں آہل اور آرش کو گھر میں کسی نے کھانے میں زہر ملا کر کھلا دیا۔ جمشید چیمہ اپنے بچوں کو نجی ہسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نےزہر خورانی کی تصدیق کی۔ جمشید چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ جو خود بھی رکن پارلیمنٹ ہیں، جب بچوں کا علاج کروا کر گھر آئیں توگھر کے ایک ملازم نے بتایا کہ باورچی، ڈرائیور اور گارڈز آپس میں اس واقعے پر خوشی کا اظہار کررہے تھے اور کہ رہے تھے کہ اب سب مارے جائیں گے۔ اس انکشاف پر اہل خانہ نے پولیس کا اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائ کا آغاز کردیا ہے۔
464