لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) پی ٹی آئ کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں پاکستان کی خدمت کرنے آئے ہیں کسی کی ذاتی غلامی کرنے نہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر عمران خان نے اپنے بیٹوں میں سے کسی کو لیڈر بنایا تو میں اسکا سب سے بڑا مخالف بن جاؤں گا کیونکہ میں غلامی نہیں کرنے آیا نا ہی میں عمران خان کا ذاتی ملازم ہوں۔
327