403

مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہواتھابالکہ۔۔۔۔ انضمام الحق نے جھوٹی خبروں کی سختی سےتردیدکردی

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) سابق کرکٹر انضمام الحق نے اپنے حوالے سے جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔اپنے وڈیو پیغام میں انضمام الحق نے کہا کہ انھیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا بالکہ وہ اپنا معمول کا چیک اپ کروانے ڈاکٹر کے پاس گئے تھے۔ چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے رائے دی کہ سٹینٹ ڈلوا لیا جائے جس پر انھوں نے سٹنٹ ڈلوا لیا۔ انھوں نےکہا کہ یہ انکا روٹین کا چیک اپ تھا اور سٹنٹ ڈلوانے کے بعد وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا گزشتہ روز انضمام الحق کے بارے میں جھوٹی خبریں زور و شور سے چلاتا رہا کہ انھیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ مسلسل خبروں پر پوری قوم سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز بھی سخت تشویش میں آگئے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ اب انضمام الحق کے بیان کے بعد کیا میڈیا اپنی جھوٹی خبر پر معافی مانگے گا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں