363

کرس گیل نے پاکستانیوں کوچونالگاکر ٹویٹرپرلاکھوں فالوورزکااضافہ کرلیا

دبئ (سی ایل نیوز ویب) دبئ میں آئ پی ایل کھیلنے میں مصروف ویسٹ انڈیزی بلے باز کرس گیل نے پاکستانیوں کو چونا لگا کر ٹویٹر پر اپنے لاکھوں فالوورز کا اضافہ کرلیا۔

مورخہ 18 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد کرس گیل نے اعلان کئیا کہ وہ پاکستان آرہے ہیں۔ اس اعلان کا ہونا تھا کہ پاکستانی اکثریتی عوام سمیت میڈیا چینلز کرس گیل کو پاکستان کا سب سے بڑا نجات دہندہ گرداننے لگےاور 3 دن تک ٹویٹر پر کرس گیل ٹرینڈ کرتا رہا۔

اس دوران کرس گیل کے فالوورز میں لاکھوں کا اضافہ ہوگیا جس میں اکثریتی پاکستانی عوام تھی۔ مگر بعد ازاں پتا چلا کہ کرس گیل تو دبئ میں آئ پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور فی الحال انکا پاکستان آنے کا کوئ ارادہ نہیں۔ اس سارے ڈرامے میں ایک بار پاکستانی عوام ماموں بن گئ جبکہ کرس گیل لاکھوں فالوورز کا اضافہ کرکے خوش و خرم آی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں