وہاڑی (سی ایل نیوز آن لائن) وہاڑی میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائ سکول میں دسویں جماعت کا طالب علم 16 سالہ مدثر مبینہ طور پر کرونا ویکسین لگوانے سے انتقال کرگیا۔ مدثر کے والدین کے الزام کے بعدمحکمہ صحت نے انکوائری کمیٹی بنادی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مدثر کو فائزر نامی کرونا ویکسین لگائ گئ جس کے کچھ دیر بعد اسکی حالت غیر ہوگئ جسکے 24 گھنٹے کے اندر اندر اسکی موت واقع ہوگئ۔
373