352

خداکیلئےتمغہ امتیازواپس لےلواورمیرےفالج کاعلاج کروادو۔ ففٹی ففٹی کےمشہوراداکارماجدجہانگیرکی دہائ

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) 90 کی دہائ میں پاکستان کے مقبول ترین کامیڈی شو ففٹی ففٹی کے مشہور اداکار ماجد جہانگیر نے حکومت کے آگے ہاتھ جوڑ دئے۔ شہرہ آفاق مذاحیہ ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں کردار ادا کرنے والے ماجد جہانگیر فالج کے مریض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فنی خدمات کے اعتراف میں مجھے تمغہ امتیاز سے ضرور نوازا ہے لیکن مالی امداد نہیں کی۔

ماجد جہانگیر نے کہا کہ چھ سال سے فالج ہوا ہے کچھ نہیں کرسکتا، گورنر سندھ نے مالی امداد کا اعلان کیا لیکن کچھ نہیں ہوا، وزیر اعظم عمران خان اور صدرِ پاکستان سے مالی امداد کرنے کی اپیل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اداکاروں کے فنڈ سے ماہانہ وظیفہ لگانے کا اعلان کیا جائے۔

اپنے ایک حالیہ وڈیو بیان میں اداکار ماجد جہانگیر کا کہنا تھا کہ تمغہ امتیاز انکے کسی کام کا نہیں ہے۔ انھیں علاج چاہئے نا کہ یہ تمغے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں