لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) ہوس نے رشتوں کا تقدس ہی بھلا دیا۔ لاہور میں باپ نے اپنی 14 سالہ سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ ملزم 2 سال سے اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کررہا تھا۔ بچی کی نانی کو علم ہوا تو پولیس میں درخواست دئ جس پر پولیس نے فوری کارروائ کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالرشید کی بیوی نے 4 سال قبل ملزم کے طلاق لے کر دوسری شادی کرلی تھی تاہم 5 سالہ بیٹا رٖضوان اور 14 سالہ بیٹی (ع) ملزم کے ساتھ ہی رہتے تھے۔ ملزم 2 سال سے اپنی سگی بیٰٹی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ تاہم تنگ آکر بیٹی نے اپنی نانی کو بتا دیا جس پر نانی نے فوری اقبال ٹاؤن پولیس کو درخواست دی۔ پولیس نے کارروائ کرتے ہوئے درندے کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔