458

جب تم مرنےوالی ہوتب ہیلتھ کارڈپرعلاج کریں گے، ابھی پورےپیسےدو۔ لاہورکےنجی ہسپتال کی ہیلتھ کارڈپرعلاج کروانےآئ بیوہ خاتون کی تذلیل

لاہور (سی ایل نیوز آن لائنٰ) لاہور کے پرائویٹ ہسپتالوں نے ہیلتھ کارڈ کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا۔ مریضوں کو صاف الفاظ میں زلیل و رسوا کرنے لگے۔ جب تم مرنے والی ہوگی تب ہیلتھ کارڈ پر تمھارا علاج کریں گے ابھی پورے پیسے دو، ہسپتال انتظامیہ کی بیوہ خاتون سے بدکلامی۔

سی ایل نیوز سے ایک بیوہ خاتون نے رابطہ کئیا کہ وہ بیوہ ہیں انکی کوئ اولاد اور دیکھ بھال کرنے والا نہیں اور انھیں شوگر کی وجہ سے ٹانگوں میں شدید تکلیف ہے۔ سی ایل نیوز نے انکے گھر کے قریب واقع عادل ہاسپٹل ڈیفینس موڑ لاہور میں رابطہ کئیا اور باقاعدہ تصدیق کی کہ ہیلتھ کارڈ سے یہاں علاج ممکن ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے کہا بالکل یہاں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے چیک اپ سے لے کر تمام سطح تک کا علاج بالکل مفت ہے۔ چونکہ یہ ہسپتال خاتون کے گھر کے قریب تھا اس لئے انھیں وہیں بھیج دیا گیا تاکہ صحت کارڈ سے سہولت مل جائے۔ خاتون کا ہسپتال جانے کا مقصد انکے ٹیسٹس کروانا تھا کیونکہ وہ شوگر اور بلڈ پریشر کی مریضہ ہیں اور انکی ٹانگیں خراب ہورہی تھیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے خاتون سے کہا کہ آپکے تمام ٹیسٹس کرنے کیلئے ایک دن ہسپتال داخل کریں گے اور ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے آپکو کوئ فیس نہیں دینی پڑے گی تاہم احساس پروگرام کا عملہ چھٹی پر ہونے کی وجہ سے خاتون کا علاج اس دن نا ہوسکا جس پرانتظامیہ نے خاتون کو کچھ دن بعد آنے کا کہا۔ کچھ دن بعد جب خاتون دوبارہ گئ تو ہسپتال انتظامیہ نےفرعون بنتے ہوئے کہا کہ بی بی جب تم بالکل مرنے کے قریب ہوگی تب تمھارا ہیلتھ کارڈ پر علاج کریں گے ابھی اگر تمھیں اپنا علاج کروانا ہے تو ہماری پوری فیس ادا کرو ۔ خاتون نے عملے کو پہلے والی بات یاد دلائ تو عملہ صاف مکر گیا اور بار بار یہی کہہ کر بیوہ خاتون کی تذلیل کرتا رہا۔ خاتون نے روتے ہوئے سی ایل نیوز کے ذریعے سے حکام سے سوال کئیا ہے کہ آخر اس ہیلتھ کارڈ کا کیا مقصد ہے جسکے باعث غریبوں کو زلیل کئیا جارہا ہے؟ پرائیویٹ ہسپتال مافیہ ابھی تک لوٹ مار میں مصروف ہے اور ہیلتھ کارڈ کو جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں