362

مچھلی کا کانٹا گلے میں پھنس جائے تو کیا کریں؟

سی ایل نیوز (معلومات) آج کل سردیوں کا موسم ہے اور اس موسم میں کم و بیش نوے فیصد پاکستانی مچھلی کھاتے ہیں۔ تاہم مچھلی کھانے میں بیشتر افراد کے گلے میں کانٹا پھنس جاتا ہے جو کہ ایک انتہائ تکلیف دہ عمل ہے۔ اس تکلیف دہ عمل سے نجات کیلئے ہم آپکو آج چند اہم علاج بتاتے ہیں جو فوری گلے سے کانٹا نکالنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

سب س پہلا طریقہ مارش میلو ہے جوکہ ایک چپکنے والی ٹافی ہے۔ مارش میلو کو اتنا چبائیں کہ وہ نرم ہوجائے اور پھر نگل لیں، اس کا چپچپا پن کانٹے کو اپنے ساتھ کھینچ کر معدے میں پہنچا دے گا۔

زیتون کا تیل ایک قدرتی لبریکنٹ (چکناہٹ والی چیز) ہے، اگر مچھلی کا کانٹا گلے میں اٹک گیا ہے تو ایک یا 2 کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو نگلنے کا طریقہ آزمائیں۔ اس سے کانٹا پھسل کر گلے میں چلا جائے گا۔

اکثر مچھلی کے کانٹے گلے کی پشت میں ٹانسلز کے ارگرد اٹکتے ہیں، زبردستی چند مرتبہ کھانسنا انہیں اپنی جگہ سے ہلانے کے لیے کافی ثابت ہوسکتا ہے۔

کیلا بھی اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کام کیلئے کیلے کا ایک بڑا حصہ منہ میں کم از کم ایک منٹ تک رکھیں، جس سے لعاب دہن کی کچھ مقدار جمع ہوگی اور پھر اسے نگل لیں۔

ڈبل روٹی کو پانی میں ایک منٹ کے لیے ڈبوئیں، پھر اس کا ایک بڑا نوالہ سالم ہی نگل لیں، اس ٹکڑے سے مچھلی کے کانٹے پر وزن بڑھے گا اور وہ معدے کی جانب چلا جائے گا۔

تاہم اگر ان تمام عوامل سے کوئ فرق نا پڑے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ مچھلی کا کانٹا زیادہ دیر تک گلے میں اٹکے رہنے سے زخم ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں