لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) پی ٹی آئ رکن اسمبلی صداقت عباسی نے پاکستان آرمی کے بارے میں افسوسناک بیان دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئ رکن اسمبلی صداقت عباسی نے جذبات میں آکر کہا کہ گولی کھانا فوج کا کام ہے اسمیں ایسی کیا بات ہوگئ بھلا۔ نجی ٹیو ی چینل کے پروگرام میں اینکر کامران شاہد نے صداقت عباسی کو آئنہ دکھاتے ہوئے کہا کہ آپکی حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک مذہبی جماعت سے مزاکرات نا کرسکی اور اسکے لئے بھی فوج کے ترلے کرتے رہے۔ جواب میں صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ اگر فوج کے ذریعے مزاکرات ہوئے ہیں تو اسمیں کیا قباحت ہے فوج بھی ہماری ہی ہیے اور ہمارے تحفظ کیلئے ہے گولی کھانا اور گولی مارنا انکا کام ہے۔ اس بیان پر میزبان سمیت دیگر مہمان بھی حیران رہ گئے۔
339