320

جتنی زیادہ بجلی استعمال کریں گے بل اتناہی کم آئےگا۔ حکومت کاحیرت انگیز بچت پیکیج

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) حکومت نےسردیوں کیلئے بجلی کا حیرت انگیز پیکیج متعارف کروا دیا۔ نئ بچلی پالیسی نومبر 2021 سے فروری 2021 تک نافذ رہے گی۔ اس پالیسی کے مطابق صارفین کو کہا گیا ہے کہ اگر انھوں نے گزشتہ سال انھیں مہینوں میں جتنی بجلی استعمال کی تھی اگر اس سال انھیں مہینیوں میں پچھلے سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں تو انھیں تمام اضافی یونٹس پر ایک ہی قیمت یعنی 96۔12 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوگا۔ آپ یوں سمجھئے کہ اگر آپنے نومبر 2020 میں 300 یونٹس استعمال کئے تھے اور اس سال آپ نومبر 2021 میں 350 یونٹس استعمال کرتے ہیں تو آپکو اضافی یونٹس جوکہ 50 ہیں، پر ایک ہی ریٹ 96۔12 روپے فی یونٹ ادا کرنا پڑے گا جبکہ عام دنوں میں یہی قیمت اضافی یونٹس پر بہت زیادہ چارج ہوتی ہے جوکہ کچھ مقررہ یونٹس استعمال کرنے کے بعد مزید بڑھ جاتی ہے اور صارف پر بہت بوجھ پڑتا ہے۔

اس پالیسی کا مقصد سردیوں میں گیس کا استعمال کم کرنا ہے اور بجلی کے ہیٹرز اور گیزرز کے استعمال کو بڑھانا مقصود ہے تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائ جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں