لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) سی ایل نیوز کی ٹھوس رپورٹنگ، لاہور سیشن کورٹ نے صوبائ وزیر پنجاب میاں محمودالرشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سی ایل نیوز نے 16 جون 2021 کو میاں محمود الرشید کی طرف سے شہری عابد انصار کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی رپورٹ آن ائر کی۔ شہری کا موقف تھا کہ میاں محمود الرشید خود سرکاری گاڑی میں اپنے سرکاری گارڈز کے ساتھ شہری عابد کی کروڑوں روپے مالیک کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے آئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ سی ایل نیوز نے معاملے پر مکمل ثبوتوں اور میاں محمود الرشید کے موقف کے ساتھ ایک جامعہ رپورٹ آن ائر کی جس میں اس میگا سکینڈل اور غنڈہ گردی کا پردہ فاش کئیا گیا۔
رپورٹ آن ائر ہونے کے بعد معاملہ حکام بالا کے نوٹس میں آیا۔ سی ایل نیوز کو بھی مختلف ذرائع سے دھمکیاں دی گئیں جسکے باقاعدہ ثبوت موجود ہیں۔ تاہم سی ایل نیوز نے دھمکیوں کو خاطر میں نالاتے ہوئے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور اپنی رپورٹ پر ڈٹا رہا۔ عابد انصار نے سیشن کورٹ لاہور میں رٹ دائر کی جس میں موقف اختیار کئیا گیا کہ میاں محمود الرشید جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور پلاٹ کا قبضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ درخواس پر باقاعدہ سماعت کے بعد بالآخرسیشن کورٹ نے صوبائ وزیر میاں محمود الرشید سمیت 9 افراد کے خلاف ایس ایچ اور مصطفیٰ ٹاؤن لاہور کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ میاں محمود الرشید رپورٹ آن ائر ہونے کے وقت صوبائ وزیر ہاؤسنگ تھے تاہم اس وقت وہ صوبائ وزیر بلدیات ہیں۔