مظفر گڑھ (سی ایل نیوز آن لائن) مظفر گڑھ میں افسوسناک واقعہ نے پوری قوم کو دلی رنج پہنچایا۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئ جس میں ایک ملعون لڑکا ڈھول کی تھاپ پر نماز پڑھتے ہوئے رقص کررہا ہے۔ وڈیو وائرل ہوتے ہی پوری قوم نے سخت ردعمل دکھایا اور دو دن تک اس ملعون کو گرفتار کرنے کا ٹرینڈ ٹویٹر پر ٹاپ پر رہا جس پر حکام نے نوٹس لیا اور بالآخر اس ملعون کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ہونے کے بعد ملعون لڑکے نے اپنے اپتدائ بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے دوست کی شادی میں اس طرح رقص کرنے کا فیصلہ کئیا اور کئیا جس کا اسے افسوس ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق جب ملزم کو گرفتار کئیا گیا تو وہ اپنے گھر کے باہر دوستوں کے ساتھ خوش گپیاں لگانے میں مصروف تھا۔
عوام کا اب بھی شدید رد عمل ہے کہ یہ اتنا پرسکون کیسے تھا اگر اسے افسوس تھا تو؟ پوری قوم اس ملعون کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اس واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتےہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔