اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) حکومت نے تحریک لبیک کا نام فرسٹ شیڈول یعنی کالعدم کی فہرست سے نکال دیا۔ اب تحریک لبیک ایک باقاعدہ سیاسی جماعت بن چکی ہے اور الیکشنز میں بھی حصہ لے سکے گی۔ اسکے نام ساتھ کالعدم لکھنے کی شرط ختم کردی گئ ہے۔ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق کردی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پرپابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پرپابندی ختم کرنے کی منظوری دی ۔ذرئع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی ،سمری کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کالفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے ،ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ قبل ازیں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاتھا کہ وزارت قانون نے ٹی ایل پی کا نام کالعدم تنظیم فہرست سے نکالنے کی حمایت کردی ہے ،وزارت قانون نے حکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دیدی ،پنجاب حکومت کی تجویز کی وزارت قانون نے حمایت کی۔