اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) اینکر جاوید چوھدری کے بیٹے کی دوستوں سمیت شراب کے نشے میں دھت ہوکر کالج میں گھس کر خواتین اور طلباء سے بدتمیزی۔ تھانہ شالیمار پولیس اسلام آباد نے ایف آئ آر درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کئیا جن میں ایک اینکر جاوید چوھدری کا بیٹا فائز جاوید چوھدری بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق فائز جاوید چوھدری اپنے 3 دوستوں سمیت ویگو ڈالے میں سوار صبح 8 بجے کےقریب اسلام آباد F11/3 میں واقع بوائز کالج کے باہر پہنچا اور چاروں افراد نے باہر نکل کر گارڈز کے ساتھ گالم گلوچ اور بدتمیزی شروع کردی۔ بعد ازاں چاروں افراد کالج کے احاطے میں داخل ہوگئے اور خواتین سٹاف سے دست درازی اور بدتمیزی کی۔ ایف آئ آر میں نامزد جاوید چوھدری کے بیٹے فائز جاوید کے علاوہ دیگر تین ملزمان کے نام علی فیضام مرزا، حارث امتیاز اور فصل خان ہیں۔
364