324

پوسٹ ماسٹرنےبہادری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ ڈاکوؤں نےفائرمارامگرسرکارکالاکھوں روپیہ بچالیا۔

چکوال (سی ایل نیوز آن لائن) چکوال کے نواحی علاقے ونہار کے ڈاکخانہ کے پوسٹ ماسٹر غلام محمد نے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ کرکے سرکار کا لاکھوں روپیہ بچا لیا۔ ڈاکوؤں نے گولی ماردی مگر پھر بھی غریب پنشنرز کا لاکھوں روپیہ بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکخانہ ونہار کے پوسٹ ماسٹر دن 2 بجے کے قریب کیش وین سے رقم لے کر جو 70 لاکھ روپے تھی ڈاکخانے کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے دو ڈاکوؤں نے انھیں روک لیا اور رقم چھیننے کی کوشش کی۔ غلام محمد نے مزاحمت کی جس سے رقم سے بھرا بیگ دور جاگرا جسے غلام محمد نے پکڑنا چاہا تو ڈاکوؤں نے ان پر فائر کھول دیا اور گولی ان کے پیٹ میں لگی۔ مگر غلام محمد نے ہمت دکھائ اور رقم سے بھرا بیگ لے کر ڈاکخانے کی طرف دوڑ لگادی۔ اسی اثناء میں ڈاکوؤں نے غلام محمد پر دوفائر کئے جو خوشقسمتی سے انھیں نا لگے اور رقم باحفاظت ڈاکخانے پہنچا دی۔ اس وقت غلام محمد راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اہل علاقہ نے اس عظیم بہادری پر غلام محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید اور دیگر حکام سے غلام محمد کی بہادری پر ایوارڈ اور نقد انعام کا مطالبہ کئیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں