325

اومی کرون وائرس سےابھی تک پوری دنیامیں کوئ موت نہیں ہوئ۔ عالمی ادارہ صحت کاانکشاف

نیو یارک (سی ایل نیوز آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے بالآخرانکشاف کردیا۔ پوردی دنیا کا میڈیا کرونا کے ویرئنٹ اومی کرون کو لے کر صبح شام سنسنی اور خوف پھیلانے میں مصروف ہے جس پر نجی ٹی وی چینل کے مطابق آج عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کئیا ہے کہ پوری دنیا میں اومی کرون کے جتنے بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں سے ابھی تک کسی کی بھی موت نہیں ہوئ۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ہی گزشتہ دنوں کہا تھا کہ کرونا کا یہ نیا ویرئنٹ انتہائ خطرناک ہے جو ویکسین کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس حوالے سےسخت انتظامات کی ہدایت کی تھی جبکہ آج اس بیان سے پور بات ہی الٹ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں