325

بحریہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی کئ گھنٹےتک سرعام لوٹ مار۔

راولپنڈی (سی ایل نیوز آن لائن) راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن میں 6 مسلح ڈاکوؤں کی سرعام کئ گھنٹے تک لوٹ مار۔ نا سیکورٹی نا پولیس، رہائشی کئ گھنٹے تک ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر رہے۔ زیر نظر فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے ریسٹورنٹ میں بلا خوف سکون سے ڈکیتی کررہے ہیں اور اس دوران عملے اور دیگر افراد کو زدو کوب بھی کررہے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ سے پہلے انھیں ڈاکوؤں نے پہلے دو گھروں میں ڈکیتی کی، پھر ایک ڈمپر ڈرائیور سے نقدی چھینی اور آخر میں ریسٹورنٹ میں سکون سے ڈکیتی کرکے چلتے بنے۔ اتنی کھل عام لوٹ مار پر عوام شدید خوف وہراس میں مبتلا ہیں جبکہ پولیس وہی روائتی بیان داغ رہی کے جلد ملزمان پکڑے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں