362

عائشہ اکرم پرحملےکی خبرجھوٹ نکلی۔ پولیس نےاصل حقائق بتادئے

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) مینار پاکستان جیسے شرمناک واقعے سے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پر حملے کی جھوٹی خبروںکا بھانڈا پھوٹ گیا۔ پنجاب پولیس کے موقف نے ساری کہانی ہی بدل دی۔ میڈیا پر خبر وائرل کی گئ کہ عائشہ اکرم اپنے بھائ کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار جارہی تھی کہ شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی نے پہلے عائشہ کو روکنے کی کوشش کی اور نا رکنے پر ٹکر مار کر موقع سے فرار ہوگئ۔

تاہم پنجاب پولیس کے موقف نے سارا جھوٹ بے نقاب کردیا۔ پولیس کے مطابق عائشہ اکرم پر کسی نے حملہ نہیں کئیا بالکہ انکا برقعہ موٹر سائیکل چین میں پھنس گیا تھا جسکے باعث وہ گر گئ اور حادثے کا شکار ہوگئ۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں عائشہ اکرم نامی ٹک ٹاکر پر مینار پاکستان پر درجنوں لڑکوں کی طرف سے ہراسگی کا واقعہ رونما ہوا تھا۔ بعد ازاں یہ تمام واقعہ پلانٹڈ ثابت ہوا مگر پھر بھی سو سے زائد افراد عائشہ اکرم کے کہنے پربدستور جیل میں قید ہیں۔ پولیس نے عائشہ اکرم باقاعدہ سیکورٹی دے رکھی ہے۔ سیکورٹی اہلکار عائشہ اکرم کے گھر کے پاس تعینات ہیں اور ہر آنے جانے والے کو چیک کئیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں