لاہور ( سی ایل نیوز) 4 کلو سونے کی چینیں، گھڑی اور انگوٹھیاں پہننے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا ایک اور بڑا دعویٰ۔ کترینہ کیف اور سلمان خان کو پاکستان لانے کا اعلان۔ اپنے ایک انٹرویو میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے کہا کہ وہ ارتغل غازی کا کردار نبھانے والے اینگن التان کو پاکستان لائے مگر اب وہ بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور دبنگ سلمان خان کو پاکستان لارہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ مشہور شخصیات کو پاکستان لاسکتے ہیں تاکہ ملک کا نام روشن ہو مگر چند مخالفین ایسا نہیں چاہتے اس لئے پہلے بھی انکی شہرت کو نقصان پہنچایا اور اب بھی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پہلے بھی ترک اداکار انگین التان کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزمات میں رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کاشف ضمیر پر جعلی چیک اور فراڈ کے کئ مقدمات بھی سامنے آئے ہیں تاہم دوسری طرف انکی تصاویر پاکستان کی ہر بااثر شخصیت کے ساتھ موجود ہیں جن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزرائے اعظم سمیت گورنرز اور وزراء اعلیٰ سر فہرست ہیں۔