347

بندروں نےگاؤں کامحاصرہ کرکے سارےکتےمارڈالے۔ گینگ وارکی انوکھی کہانی

مہاراشٹر(سی ایل نیوز ویب) بندر بھی انسانوں کی طرح گینگ وار کرنےلگے۔ گاوں کو گھیرا، لوگوں کا باہرنکلنا بند کئیا اور بدلہ لینے کیلے گاؤں کے سارے کتے مارڈالے۔

بھارتی ویب چینل فرسٹ ورڈکٹ کے مطابق مہاراشٹر کے گاؤں ماجھی میں بندروں اور کتوں کی گینگ وار کا انوکھا واقعہ رپورٹ کئیا۔ تفصیلات کے مطابق کتوں نے کچھ دن قبل چند بندر مارڈالے تھے جس پر گزشتہ روز بندر گروپ بناکر آئے اور گاؤں کے لوگوں کو یرغمال بناکر انھیں گھروں میں بندکرکے گاؤں کے کتے مارڈالے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جانوروں کی طرف سے یہ عجیب و غریب گینگ وار پہلی بار دیکھنے میں آئ ہے اور ابھی تک اس پر قابو پانے کا کوئ طریقہ سمجھ نہیں آرہا۔ مگر محکمہ جنگلات نے دو بندروں کو پکڑ لیا ہے جو انکے مطابق مرکزی کردار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں