تامل ناڈو (سی ایل نیوز ویب) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حکومت کی طرف سے سکول کے بچوں کو دوپہر کے کھانے میں بھیجے گئے انڈوں میں سے کیڑے نکل آئے۔ خراب کیڑوں والے انڈے کھاکر 17 بچوں کی حالت غیر ہوگئ۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق تامل ناڈو کے گاؤںکرور کے ایک سکول میں حکومت کی کے غذائ پروگرام کے تحت دوپہر کا کھانا مہیا کیا گیا تو آج اس کھانے میں بھیجے گئے انڈے خراب اور کیڑے والے نکل آئے۔ حالت غیر ہونے پر طلباء کو نزدیکی انگن وادی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔