لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) پاکستان میں تھیٹر کسی وقت میں بلاک بسٹر فنکاروں کی نرسری ہوا کرتا تھا۔ ملک کے مایاناز فنکار انھیں تھیٹرز میں سے اداکاری سیکھ کر آج پوری دنیا میں نام روشن کررہے ہیں۔ مگر آج تھیٹر کا نام سنتے ہی پہلا لفظ فحاشی اور عریانی کا آتا ہے اور کوئ شریف آدمی تھیٹر کے پاس سے گزرتا ہوا اپنے کسی رشتہ دار دوست کی نظر میں آجائے تو اسے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور وہ بےچارہ شرمندگی کے باعث کسی کو منہ نہیں دکھاتا۔ آخر ایسا کیوں ہے؟ اس سوال کے جواب میں سینئر اداکار عمران شوکی نے ایسی کھری کھری باتیں کی ہیں کہ سن کر آپکا سر چکرا جائے گا۔ ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران شوکی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جن سرکاری افسران نے سٹیج پر فحاشی روکنی ہوتی ہے انکی اخلاقیات کا یہ عالم ہے کہ کھسروں کے پیچھے اپنا مکان بیچ دیں یہ بھلا کیا فحاشی روکیں گے۔ انھوں نے سٹیج اداکاراؤں کے بارے میں بھی دوٹوک باتیں کی ہیں جو آپ اس وڈیو میں سن سنکتے ہیں۔
336