343

نواز شریف نے ایک بارپھر حکومت کو محفوظ راستہ فراہم کردیا۔ تحریک عدم اعتمادکےحوالےسے اہم اعلان

لندن (سی ایل نیوز ویب) لندن میں مقیم قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر حکوت کو محفوظ راستہ فراہم کردیا۔ گزشتہ دنوں سے خبریں زیر گردش تھیں کہ منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائےگی۔

تاہم نجی چینل نے دعویٰ کئیا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف اور دیگر رہنماوؤں سے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد نا لائ جائے بالکہ مسلم لیگ ن دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر منی بجٹ کو پاس ہونے سے رکوائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے تحریک عدم اعتماد کو باقاعدہ ہوم ورک مکمل کرکے لانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں