422

کتابیں چھوڑیں،ڈرامے فلمیں دیکھیں اورامتحان پاس کریں۔ امتحان میں اداکارفہدمصطفیٰ سےمتعلق سوال دےدیاگیا

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) پنجاب پبلک سروس کیمش نے امتحان میں اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق سوال دے دیا۔ طلباء کی اکثریت سوال دیکھ کر حیران رہ گئ۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے حالیہ ہونے والے پنجاب پبلک سروس کیمش جیسے اعلیٰ ادارے کے پرچے کی ایک تصویر شئئیر کی ہے جس میں اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق سوال دیا گیا ہے۔

تاہم اس معمالےپر سنجیدہ حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کئیا ہے اور کہا ہے کہ انتے ذمہ دار ادارے کی طرف سے ایسے سوالات امتحان میں شامل کرناانتہائ غلط اقدام ہے جسکی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن ہی وہ ادارہ ہے جو اعلیٰ سرکاری افسران کی تعیناتی کیلئے بھی امتحانات لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں