لاہور (سی ایل نیوز آن لائن)پنجاب بھر میں تحریک انصاف کی حکومت کا شاندار منصوبہ صحت کارڈ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نے اس منصوبے کا باقاعدہ اعلان کئیا اور ساتھ ہی ساتھ ان سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی فہرست بھی جاری کردی جہاں یہ صحت کارڈ استعمال کئیا جاسکے گا۔
تاہم اس ٹویٹ پر وزیر صحت صاحبہ سے سوال پوچھا گیا کہ صحت کارڈ میں شوکت خانم ہسپتال کیوں شامل نہیں؟ کیونکہ کینسر کے غریب مریضوں کی ایک بڑی تعداد مہنگی دوائیں لینے کی سکت نا رکھنے کے باعث علاج سے محروم ہے اور اس وقت شوکت خانم ہسپتال ہی ملک بھر میں کینسر کے علاج کا سب سے جدید اور بڑا ہسپتال ہے۔تاہم اس سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کا صرف اتنا کہنا تھا کہ جلد ہی اس فہرست میں مزید ہسپتال بھی شامل کئے جائیں گے۔ اب یہ بقیہ ہسپتال کب شامل ہونگے اس بات کا کچھ پتا نہیں اور پی ٹی آئ حکومت ختم ہونے میں محض ڈیڑھ سال باقی ہے۔