325

فارن فنڈنگ کیس کی تہلکہ خیزرپورٹ۔ پی ٹی آئ شدید مشکل میں

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئ کی فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ پیش کردی گئ۔ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئ نے الیکشن کمیشن میں صرف 12 بنک اکاؤنٹس کو ظاہر کئیا جبکہ 53 اکاؤنٹس کو چھپایا گیا۔ ان چھپائے گئے 53 اکاؤنٹس کے ذریعے سے پی ٹی آئ نے مبینہ طور پر 32 کروڑ روپے کی رقم کو چھپایا ہے۔

تاہم دوران سماعت پی ٹی آئ کے وکیل نے استدعا کی کہ رپورٹ کو پبلک نا کئیا جائے جس پر اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ ’جوابدہ کے کہنے پر سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ خفیہ نہیں رکھی جا سکتی۔ سب چیزیں اوپن ہوتی ہیں۔‘سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ ’اوپن کورٹ میں ہم پابندی نہیں لگا سکتے، کمیشن میں یہ اتفاق ہے کہ رپورٹ کو پبلک کرنے کی ممانعت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ تمام فریقین کو فراہم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پر سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں