لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور کے رہائشی 56 سالہ بوڑھے شخض کی حکمرانوں سے اپیل۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہے جس میں ایک بوڑھا شخص اپنے حالات پر آبدیدہ ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ وہ 56 سال کا ہوچکا ہے اسکی نا بیوی ہے نا بچے ہیں اور نا ہی رہنے کو گھر ہے بس اسکی 100 سالہ بوڑھی ماں ہے جسکے ساتھ وہ سڑکوں پر رہ رہا ہے۔ اس ٹھٹھرتی سردی میں انکا کوئ آسرا نہیں۔ بوڑھے مزدور کاکہنا ہے کہ وہ امداد کا منتظر ہے تاہم امداد نہیں دے سکتے تو اسے کوئ کام ہی دے دیں تاکہ وہ حلال رزق کما کر اپنا اور اپنی ماں کا پیٹ پال سکے۔ انکا دعویٰ ہے کہ اگر کسی کو شک ہے کہ وہ فراد ہے تو بے شک اسے جو مرضی سزا دے دی جائے۔
333