470

مری برفباری میں پھنسےافراد گاڑیوں میں وفات پانےلگے۔ افسوسناک وڈیوزموصول ہوناشروع

مری (سی ایل نیوز آن لائن) مری برفباری میں پھنسے افراد گاڑیوں میں آہستہ آہستہ وفات پانے لگے۔ مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پروڈیوز شئیر کرنی شروع کردیں۔ افسوسناک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی افراد ایک گاڑی کی طرف اشارہ کرکے دکھا رہے ہیں کہ اس گاڑی میں سوار تمام افراد فوت ہوچکے ہیں۔ گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر وفات پانے والے افراد کے مناظر بھی دکھائے گئےہیں۔

ایک اور وڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ برفباری میں پھنسی کئ گاڑیوں میں سوار افراد وفات پاچکے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی تصدیق کی ہے کے 16 سے 19 افراد جانبحق ہوچکے ہیں۔ اور عوام سے اپیل کی ہے کہ مری کی طرف نا جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں